20+ Ali Zaryoun Poetry in Urdu
Ali Zaryoun is a multilingual poet, songwriter, and thinker hailing from Faisalabad. Ali Zaryoun was born in Faisalabad in 1983. With a diverse range of writing styles, Ali’s couplets, Ashaar, Ghazals, and poems have garnered widespread recognition and a loyal following. Inspiring love, harmony, respect, and acceptance, Ali’s poetry promotes a more inclusive and harmonious society. He wrote Poetry in Urdu, Farsi, Punjabi and Hindi. He also wrote Urdu and Hindi Ghazals. Ali Zaryoun Poetry in Urdu is the best poetry. He is the very good Poet of 20th century. Ali Zaryoun Poetry in Urdu is full of Swag.
Ali Zaryoun Poetry in Urdu
سارے مرد ہی اک جیسے ہیں تم نے کیسے کہہ ڈالا
میں بھی تو اک مرد ہوں تم کو خود سے بہتر مانتا ہوں
میں جانتا ہوں وہ غصے میں کس حد تک جا سکتی ہے
اپنی زبان پہ قابو رکھو میں اس کو پہچانتا ہوں
میں نے اس سے پیار کیا ہے ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا
وہ جس کے بھی ساتھ ہے میں اس کو بھی مانتا ہوں
تم ثروت کو پڑھتی ہو
کتنی اچھی لڑکی ہو
∗∗—–∗∗∗∗∗—–∗∗
بات نہیں سنتی ہو کیوں
غزلیں بھی تو سنتی ہو
کیا رشتہ ہے شاموں سے
سورج کی کیا لگتی ہو
∗∗—–∗∗∗∗∗—–∗∗
لوگ نہیں ڈرتے رب سے
تم لوگوں سے ڈرتی ہو
میں تو جیتا ہوں تم میں
تم کیوں مجھ پہ مرتی ہو
∗∗—–∗∗∗∗∗—–∗∗
آدم اور سدھر جائے
تم بھی حد ہی کرتی ہو
غالبؔ نے عشق کو جو دماغی خلل کہا
چھوڑیں یہ رمز آپ نہیں جان پائیں گے
Related Post Allama Iqbal Poetry in Urdu
ہم ان کی نظر میں بھی اداکار ہٌوۓ ہیں
جو لوگ ہمیں دیکھ کے فنکار ہٌوۓ ہیں
تیری خوشیوں کا سبب یار کوٸ اور ہے نا
دوستی مٌجھ سے اور پیار کوٸ اور ہے نا
مٹی کی عزت ہوتی ہے پانی کا چرچا ہوتا ہے
مرنے میں کوئی بحث نہ کرنا مر جانا اچھا ہوتا ہے
تہمت تو لگا دیتے ہو بیکاری کی ہم پر
پوچھو تو سہی کس لیے بیکارہوئے ہیں
Best Ali Zaryoun Poetry in Urdu
یی نہیں کہ فقط خاک ہو گیا ہوگا
جہانِ دل خس و خاشاک ہو گیا ہو گا
یہ ترکِ لمس کے بدعت گزار سوچتے ہیں
کہ یار چھونے سے ناپاک ہو گیا
وہ جو اک لفظ مر گیا ہے یہاں
اس کی اس کو خبر کرو میاں
دلِ درویش اک مدینہ ہے
تم مدینے میں شر کرو گے میاں
ادائے عشق ہوں، پوری انا کے ساتھ ہوں میں
خود اپنے ساتھ ہوں ، یعنی خدا کے ساتھ ہوں میں
منا بھی لوں گا، گلے بھی لگاؤں گا میں علی
ابھی تو دیکھ رہا ہوں اسے خفا کر کے
راز مٹی کا کھلا اور مرا رنگ اڑا
سکوت شام کا حصہ تو مت بنا مجھ کو
میں رنگ ہوں ، سو کسی موج میں ملا مجھ کو
میرے خلاف تیرے کان کیوں نہ بھرتے یہ لوگ
میری جبین پہ تیرا نام جو لکھا ہو اتھا
تجھ پہ جو بھی زوال آیا ہے
سب ترا ہی کیا کرایا ہے
میں جب وجود کے حیرت کدے سے مل رہا تھا
مجھے لگا میں کسی معجزے سے مل رہا تھا
اصولی طور پہ مر جانا چاہیے تھا مگر
مجھے سکون ملا ہے تجھے جدا کر کے
میں چاہتا تو زبانیں خاموش کر دیتا
مگر میں چُپ تھا تیرا حکم پر رکا ہوا تھا
Related Post
- Friendship Poetry in Urdu
- Poetry in Urdu
- Love Poetry in Urdu
- Sad Poetry in Urdu
- Attitude Poetry in Urdu
- Islamic Poetry in Urdu
Last Word
I would be really grateful if you will read my post and loved the collection of my Ali Zaryoun Poetry in Urdu . Please acknowledge my hard work and try to share this effort of mine with your close Friends, Family and Social circle.